جنیوا ؛اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ملک ایتھوپیا میں حکومت اور تیگرائے کے علاحدگی پسندوں کے درمیان جاری محاذ آرائی کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوسکتے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ایک عہدے دار ایکسل بیسٹ شاپ نے انکشاف کیا کہ بین الاقوامی تنظیم کی ایجنسیاں 6ماہ میں سوڈان میں دو لاکھ مہاجرین کی آمد کی تیاری کر رہی ہیں۔









