بلیا: گڈھ پورا تھانہ حلقہ کے موڑتر گاؤں سے خفیہ اطلاع پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے تھانہ پولس نے ایک ٹرک پر لدے ہوئے 106 کارٹن شراب اور گاڑی کو ضبط کیا ہے۔
پولس کی خبر ملتے ہی گاڑی ڈرائیور اور کاروباری بھاگنے میں کامیاب رہے۔ جانکاری کے مطابق رات میں تھانہ پولس کو اطلاع ملی کے موڑتر گاؤں کے نزدیک ایک ٹرک پر لدے شراب کو کاروباری اپنے ٹھکانے تک پہونچا رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی گڈھ پورا پولس چندر پرکاش مہتو دیگر پولس کے ساتھ موڑتر گاؤں پہنچ کر ٹرک کی گھیرابندی کرتے ہوئے تلاشی شروع کی جس کے اوپر سے سبزی اور پھل کے کارٹن کے نیچے شراب چھپا کر رکھا گیا تھا۔ تلاشی کے دوران 106 کارٹن شراب برآمد ہوئے ہیں۔ پولس نے بتایا کہ شراب کاروباری کی تلاش کی جا رہی ہے۔ گرفتار ہونے پر ان پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔