نئی دہلی، 3 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے معذوروں کی مہارت اور قابلیت پر بھروسہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی برادری کی ترقی میں برابر کے شریک ہیں۔
مسٹر نائیڈو نے جمعرات کو معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ معذور افراد نے اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کی طاقت پر بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
نائب صدر نے کہا ’’معذوروں کے عالمی دن کے موقع پرہمارے معذور دوستوں سے دلی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور ان کی خصوصی مہارت کو سلام کرتا ہوں۔ ایسی بہت ساری مثالیں موجود ہیں جب ہمارے دیویانگ بہن بھائیوں نے اپنی صلاحیتوں اور لگن کے ساتھ مثالی کامیابیاں حاصل کیں۔ وہ ملک کی ترقی میں ہمارے برابر کے شراکت دار ہیں۔ بحیثیت برادری ہم ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کریں اور ان کا خیر مقدم کریں۔