واشنگٹن،13 دسمبر(اسپوتنک) ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ’دی ہلز‘ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ ٹرمپ نے انتخابی دھوکہ دہی اور ٹیکساس کے مقدمے سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بارے میں سلسلہ وار ٹویٹس کی ، جس میں ایک پر ’ٹوئٹر ریڈ ‘ مارک شو کردیا ۔
اس کے علاوہ ٹوئٹر نے ٹرمپ کے انتخابات سے متعلق ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنے والے یوزرز پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
’دی ہلز‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ٹویٹ کو پڑھنے یا شیئر کرنے والے یوزرز کو پیغام لکھا آرہاتھا کہ ٹوئٹر کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ایسے ٹوئٹ کو دوسرے لوگوں تک پہنچنے سے روکنے کی یہ ایک کوشش ہے۔