سعودی عرب میں ایک سو سے زائد امام جمعہ و الجماعت اور خطیبوں کو اخوان المسلمین کے خلاف بات نہ کرنے کی وجہ سے برطرف کردیا گیا۔
رای الیوم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اسلامی امور کے وزیر عبد اللطیف آل الشیخ نے اسلامی امور اور ارشاد کے ادارے کی درخواست پر ایک سو سے زائد امام جمعہ و الجماعت اور خطیبوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے۔









