واشنگٹن، 17 دسمبر (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کے ٹیکے کے انتظار میں دنیا بھر میں اب تک 7.4 کروڑ سے بھی زیادہ افراد اس بیماری سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جبکہ اس بیماری سے متاثر ہوکر 16 لاکھ سے بھی زیادہ افراد کی جان جاچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں 171 ملکوں میں ا ب تک 74،087،090 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16 لاکھ 40 ہزار افراد اب تک اپنی جان گنواچکے ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشنن نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کے عالمی وبا ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس وبا سے امریکہ، ہندستان اور برازیل ابھی تک سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔