واشنگٹن ، 18 دسمبر (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے اب تک 3.10 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 17.7 کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3،10،291 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1،71،76،796 ہوگئی ہے۔
امریکہ کے نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیویارک میں ہی 36،052 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 18،080 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کیلیفورنیا میں اب تک کورونا سے 21،967 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ٹیکساس میں اس وبا سے 24،932 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 20،305 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس کے علاوہ ایلی نوائے میں 15،985 ، مشی گن میں 11،801 ، میساچوسیٹس میں 11،558 اور پنسلوانیا میں کورونا سے 13,329 افراد کی موت ہوئی ہے ۔