بیجنگ: چین میں کورونا سے متعلق خبریں بریک کرنے اور سست ردعمل پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والی 37 سالہ خاتون صحافی ژانگ ژان کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں 37 سالہ خاتون ژانگ ژان کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، خاتون صحافی پر اپنی خبروں کے ذریعے تنازعات کو ہوا دینے اور بدامنی پیدا کرنے کا الزام تھا۔









