نئی دہلی،6 جنوری (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو ہماچل پردیش کے وزیراعلی جے رام ٹھاکر کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی۔ مسٹر ٹھاکر آج 56 برس کے ہوگئے۔
وزیراعظم نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا،’’ہماچل پردیش کو مسلسل ترقی کی راہ پر گامز کرنے والے ریاست کے مقبول وزیراعلی جے رام ٹھاکر جی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ ان کی صحت اور لمبی عمر کےلئے نیک خواہشات۔‘‘
مسٹر شاہ نے ٹویٹ کیا،’’ہماچل پردیش کے وزیراعلی جے رام ٹھاکر جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ آپ کی قیات میں دیوبھومی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے اور آپ کی صحت مند اور لمبی عمر ہو ،ایسی ایشور سے دعا کرتا ہوں۔‘‘