حیدرآباد12/جنوری (یواین آئی)حیدرآبادی بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال بینکاک میں کھیلے جانے والے تھائی لینڈ اوپن سے دستبردار ہوگئیں کیونکہ وہ کورونا سے مثبت پائی گئیں چند ماہ پہلے وہ اس موذی مرض سے روبہ صحت ہوئی تھیں تاہم ایک مرتبہ پھر وہ اس سے متاثر ہوگئیں۔
سائنا کے شوہر و ساتھی بیڈ منٹن کھلاڑی پی کشیپ کو بھی اسپتال منتقل کیاگیا، حالانکہ ان کی رپورٹس کی ہنوز تصدیق نہیں ہوسکی۔
کشیپ نے کہاکہ کورونا کے اثر کی وجہ سے وہ اور سائنا پریکٹس بھی نہیں کرسکیں۔