واشنگٹن، 18 جنوری (یواین آئی) امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈنن نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی مسلم ممالک پر نافذ سفری پابندی کو ہٹائے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے متوقع چیف آف اسٹاف کلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ اپنے شروعاتی 10 دنوں میں مسٹر ٹرمپ کی جانب سے نافذ پالسیز کو رد کرے گا۔
ان میں کووِڈ-19 روک تھام کی کوشش، پیرس موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد اور شہریت حاصل کرنے کے لیے امیگریشن قانون کی اجازت دیے جانے سے متعلق پالیسیز شامل ہیں۔