واشنگٹن ، 24 جنوری (اسپوتنک) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران شدت اختیار کرتاجارہا ہے۔
اقتصادی مشیروں سے ملاقات کے بعد صدر جو بائیڈن نے کہا ’’ہمیں صدی کے سب سے بڑے صحت کے بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے جدید تاریخ میں معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور یہ بحران مزید گہرا ہوتا جارہا ہے‘‘۔