نئی دہلی،27 جنوری ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشب و فراز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ کیسز گھٹ کر 12،689 رہ گئے ، جبکہ نئے کیسز کے مقابلہ میں اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
دریں اثنا ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاکھ 29 ہزار 419 افراد کو کوڈ 19 کے حفاظتی ویکسین دیئے گئے ہیں۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12،689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار ہوگئی ہے۔
راحت کی بات یہ ہے اسی عرصے کے دوران 13،320 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ تین لاکھ 59 ہزار 305 ہوگئی ۔ فعال کیسز 768 سے گھٹ کر 1،76،498 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 137 کورونا مریضوں موت ہونے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 724 ہوگئی۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 96.91 فیصد ، فعال کیسزکی شرح 1.65 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔