واشنگٹن ، 30 جنوری ( یواین آئی) جان لیوا اور مہلک ترین عاالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں اس موذی وبا سے اب تک 4.35 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ملک میں اب تک 25.8 ملین سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 4،35،765 ہوگئی ہے ، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 58 لاکھ 8 ہزار 625 ہوگئی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک ، کیلیفورنیا اور ٹیکساس جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 43،278 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کیلیفورنیا میں 39،814 ، ٹیکساس میں36،349 ، فلوریڈا میں 26،254، پنسلوینیا میں 21،437 ، نیوجرسی میں 21،310 ، الینوائے میں 21،146 ، مشی گن میں 15،410 ، میساچوسیٹس میں 14،444 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں فائزر اور میڈونا کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد ویکسینیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔