نئی دہلی، 17 فروری ؛دہلی کی ایک عدالت نے سابق مرکزی وزیر اور سینئر صحافی ایم جے اکبر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے معاملے میں صحافی پریا رمانی کو بدھ کو بری کردیا رمانی نے سال 2018 میں ’می ٹو‘ مہم کے دوران ایم جے اکبر پر آبروریزی کا الزام لگایا تھا عدالت کی جانب سے تقریبا دو بجے حکم سنانے کے امید تھی لیکن اس میں تاخیرہوئی کیونکہ جسٹس نے کہا کہ فیصلے میں اصلاح کی ضرورت تھی۔
عدالت نے کہا کہ “جنسی زیادتی کے معاملوں کو اٹھانے والی خواتین کو ہتک عزت کا دعوی کرنے والی شکایتوں کی بنیاد پر سزا نہیں دی جاسکتی ہے۔”