اورنگ آباد، 20 فروری ؛ مہاراشٹرا کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس خطہ میں کورونا وائرس کے 336 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ مزید 8 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔یہ اطلاع خطہ کے ہیلتھ افسران دی۔
مراٹھواڑہ کے سبھی ضلع صدر دفتر سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق اورنگ آباد اس خطے کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چار مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ ضلع جالنہ میں 61 ،ضلع ناندیڑ میں 45 ، ضلدع بیڈ میں 30 اور ضلع پربھنی میں 13 کیسز درج ہوئے اور ایک ایک مریضوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔
ضلع لاتور میں 48 ، ضلع ہنگولی میں 16 اور ضلع عثمان آباد میں 15 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔