اقوام متحدہ نے میانمار میں 50 سے زائد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پرمیانمار کی فوج سے طاقت کا استعمال فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔میانمار میں ینگون سمیت مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر پولیس نےفائرنگ کی، ربر کی گولیوں اور آنسوگیس کا بھی استعمال کیا گیا جس سے اب تک 18 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں افراد گرفتار کرلیے گئے۔







