بستی:08مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع ستی کے پرائمری اسکول اترورا جھام وکرمجوت میں فرضی طریقے سے مارکشیٹ لگا کر اسسٹنٹ ٹیچر کے عہدے پر نوکری کرنے والے ایک شخص کے خلاف ایجوکیشن افسر نے مقدمہ درج کرایا ہے۔
پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ بلاک ایجوکیش افسر وکرم جوت ہیملتا ترپاٹھی نے چھاونی تھانے میں تحریر دے کر کہا کہ سنت کبیر نگر کے دھن گھٹا تحصیل میں مادھوپور گرام باشندہ امیش رائے کے ذریعہ فرضی طریقے سے مارکیشٹ لگار کر اسسٹنٹ ٹیچر کے عہدے پر نوکری کی جارہی ہے۔