نئی دہلی،12 مارچ ( یواین آئی) ہندوستانی گنا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی اسی آر) لکھنؤ کو گنے کی فصل میں کیڑوں اور بیماریوں پر قابو پانے کے لئے ڈرون سے چھڑکاؤ اور کھیتوں کا جائزہ لینے کے لئے مشروط چھوٹ دی ہے۔
آئی آئی ایس آر نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا شہری ہوا بازی وزارت (ایم او سی اے) اور شہری ہوا بازی ڈائرکٹوریٹ ( ڈی جی سی اے) سے اجازت نامہ جاری ہونے کی تاریخ سے 30 نومبر تک یا ڈجیٹل اسکائی پلیٹ فارم کے شروع ہونے تک یہ قابل استعمال ہوگا۔ اس چھوٹ کو کسی بھی شرائط کی خلاف ورزی پر ختم کردیا جائے گا اور وزارت سول ایوی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن کے ذریعہ کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔
ہندوستانی گنا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ریموٹلیٹڈ آپریٹڈ ایرکرافٹ سسٹم (آر پی اے ایس) کے آپریشن سے قبل مقامی انتظامیہ ، وزارت دفاع ، وزارت داخلہ ، ہندوستانی فضائیہ ، ایئرپورٹ اتھارٹی (اے اے آئی ) اور وزارت زراعت سے منظوری حاصل کرے گا۔