ایٹہ:12مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع ایٹہ میں پولیس کے ذریعہ شراب مافیاوں سے ضبط کی گئی شراب کے مال خانے سے غائب ہونے کے معاملے میں کوتوالی دیہات انچارج انسپکٹر اورہیڈ محرر کے خلاف معاملہ کے درج کر کے انہیں فوری اثر معطل کردیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ علی گڑھ کے کمشنر گورو دیال، رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس پیوش مورڈیا اور ایٹہ کے ڈی ایم ڈاکٹر وبھا چہل، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل کمار سنگھ نے کوتوالی دیہات پر کل اچانک چھاپہ ماری کی تھی۔
چھاپے کے دوران کچھ شراب تھانیدار کے سرکاری رہائش گاہ سے برآمدکی گئی ہے۔