امریکی پولیس کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سیاہ فارم شہری کے اہل خانہ اور ریاست مینیسوٹا کی انتظامیہ نے 27 ملین ڈالرز میں تصفیہ کرلیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں امریکی پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے جارج فلائیڈ کے اہل خانہ کو انتطامیہ 27 ملین ڈالرز دے گی۔ جارج کے اہل خانہ نے انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔









