نئی دہلی ، 15 مارچ ؛ملک کی کچھ ریاستوں میں گزشتہ کچھ دنوں میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔
19) کے کیسزمیں اچانک تیزی آئی ہے جس سے کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے، اور اب کورونا کے کیسز کے یومیہ کیسزمیں زبردست اضافہ ہوتے ہوئے 26291نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسزکی تعداد اتوار کو 8،522 ، ہفتہ کے روز 4،785 اور آج 8715 کیسز درج کئے گئے ہیں۔