نئی دہلی،17 مارچ؛ گزشتہ کچھ دنوں سے جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس ’کوو19‘ کی سنگینی بڑھتی جارہی ہے اور یومیہ کیسزمیں روز افزوں اضافہ ہورہاہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں دس ہزار سے زیادہ ایکٹیو کیسز کی رپورٹ ہے۔ ملک بھر میں آج تقریبا 29ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 10974 سے بڑھ چکے ہیں ، جبکہ منگل کو 4170 ، پیر کو 8718 ، اتوار کو 8،522 اور ہفتہ کو 4،785 اضافہ ہوا ہے۔
اسی عرصے کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 188 درج کی گئی ہے جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 131 ، پیر کو 118 ، اتوار کو 158 ، ہفتہ کو 140 ، جمعہ کو 117 ، جمعرات کو 126 ، بدھ کے روز 133 ریکارڈ کی گئی تھی۔
دریں اثنا ملک میں اب تک تین کروڑ 50 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔