واشنگٹن ، 18 مارچ ؛ جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 5.37 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس وبا نے امریکہ میں ایک سنگین شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس موذی وبا سے 2.96 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5،37،955 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2،96،03،457 ہوچکی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 49،171 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 24،045 ، کیلیفورنیا میں 56،866 ، ٹیکساس میں 46،827 افراد اس جان لیوا وبا سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 32،504 لوگوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں۔ اس کے علاوہ الینوائے میں 23،255 ، مشی گن میں 16،809 ، میساچوسٹس میں 16،732 اور پنسلوانیا میں 24،698 افراد لقمہ اجل بن چکے۔
خیال رہے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔