اسونسیون، 30 مارچ (یو این آئی) پراگوے نے ہندوستا کے دیسی پروڈکٹ کووڈ-19 کی ویکسین ،کوویکسین کی 100000 خوراک حاصل کی ہے۔
یہ اطلاع پراگوے کی وزارت صحت نے پیر کے روز دی۔ وزارت نے بیان جاری کرکے کہا،’پراگوے نے ہندوستان سے کوویکسین کی 100000 خوراک حاصل کی۔ ہم کووڈ-19 کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا وعدہ کرتےہیں۔ اس تعاون کے لیے ہندوستان کا شکریہ‘۔
قابل ذکر ہے کہ کوویکسین کو ہندوستانی فارماسیوٹیکل کمپنی بھارت بایوٹیک نے تیار کی ہے اور حکومت ہند نے تین جنوری کو اس ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی تھی۔ اس ویکسین کو 28 دن کے وقفے کے بعد دو خوراک دینی ہے۔