استنبول(؛ترک صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینی نوجوانوں پر مسجد اقصی میں فائرنگ کرنے، گرینیڈ سے حملوں اور تشدد پر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا۔ استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوںنے کہاکہظالم، دہشت گرد ریاست اسرائیل بے رحمی اور غیر اخلاقی طور پر بیت المقدس میں مسلمانوں پر حملہ آور ہے۔









