فلسطینی تنظیم حماس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا ہے جب تک اسرائیل کے مظالم ختم نہیں ہوتے ہماری مزاحمت جاری رہے گی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ دنیا اسرائیلی جرائم کو روکنے کےلئے انسانی ہمدردی کے ساتھ ہماری مدد کرے۔
دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن موشے راز نے بھی فلسطینیوں کے خلاف تشدد فوری بند کرنے اور غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ کردیا۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے موشے راز نے کہا تھاکہ وہ فلسطینیوں کو جبر کے ذریعے ان کے گھروں سے بے گھر کرنے کو غیر منصفانہ سمجھتے ہیں۔ فلسطینیوں کو ان کے گھروں میں رہنے کے حق سے محروم نہیں کرسکتے۔
(بشکریہ جیو نیوز)