مسجد الحرام میں خطبے کے دوران منبر پر جانے کی کوششش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔خانہ کعبہ میں جمعے کے خطبے کے دوران مسلح شخص کی امام شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔حرمین شریفین کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر مشتبہ شخص کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، ویڈیو میں ایک شخص کو تیزی سے منبر کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے منبر کی طرف جانے والے شخص کو حراست میں لیا۔ تاہم واقعے کے دوران امام نے خطبہ جاری رکھا۔