ممبئی، 26 مئی (یو این آئی) مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے بدھ کے روز بدھ پورنیما کی عوام کو مبارکباد پیش کی۔
مسٹر ٹھاکرے نے اپنے پیغام میں کہا ’’ گوتم بدھ کے امن ، حکمت اور ہمدردی کے پیغامات آج دنیا کے لئےمشعل راہ ہیں۔بھگوان بدھ کی زندگی ہمیں چیلنجوں پر قابو پانے کی سمت فراہم کرتی ہے۔ ان کی دانائی ، شائستگی اور شفقت کا پیغام آج مزید موزوں ہے‘‘۔
مسٹر پوار نے کہا ’’ بھگوان گوتم بدھ انسان کو ایک مثالی زندگی کی راہ دکھاتے ہیں۔ ان کے دیئے گئے رحمت ، معافی ، امن ، قربانی ، خدمت اوروقف کرنے کے خیالات میں انسانیت اور پوری کائنات کی فلاح شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوتم بدھ کے افکار انسانی زندگی کو ہمیشہ روشن کرتے رہیں گے۔