لکھنو: اترپردیش حکومت نے ربیع مارکیٹنگ سال 2021-22میں کم از کم سہارا قیمت اسکیم کے تحت اب تک 55.34لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کر لی ہے، جو کہ ریاست میں اب تک کی ریکارڈ خریداری ہے۔
ریاستی حکومت کی اس اسکیم سے 1265269کاشتکاروں کو مستفید کرتے ہوئے 8960.92کروڑ روپئے کی ادائیگی پی ایف ایم ایس کے توسط سے براہ راست کاشتکاروں کے بینک اکاونٹ میں کرایا گیا۔
گیہوں خریداری 22جون 2021تک جاری رہے گی۔