سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میزائل حملے کے دوران بھگدڑ مچنے اور مسافروں کے جان بچانے کے لیے بھاگنے کے مناظر سامنے آ گئے۔

سعودی سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے جاری سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملے سے چند لمحے قبل ایئر پورٹ کے مختلف حصوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروازوں میں سوار ہونے کے منتظر مسافروں کے درمیان اچانک نارنجی رنگ کی تیز روشنی نمودار ہوتی ہے۔
https://www.instagram.com/p/DeYB8MZggv5/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again
روشنی نمودار ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے اور وہ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگتے ہیں۔
حملے کے باعث عمارت کی چھت کے بعض حصوں کو بھی نقصان پہنچتا دکھائی دیا ہے۔
وزیر اعظم کی ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت
رپورٹ کے مطابق حملے میں 13 افراد ہلاک اور 380 سے زائد زخمی ہوئے۔
یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں دمام ایئر پورٹ اور سعودی تیل کمپنی آرامکو کی 2 تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔