ممبئی،3جولائی ؛ معروف اداکار عامر خان کی دوسری شادی بھی ٹوٹ گئی ہے اور انہوں نے اپنی بیوی کرن راؤ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک انگریزی روزنامہ میں شائع خبر کے مطابق عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ نے شادی کے 15 سال بعد آپسی مفاہمت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
جوڑے نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ’’ان 15 سالوں میں ہم نے پوری زندگی اور خوشی کے تجربات کا اشتراک کیا اور ہمارے تعلقات اعتماد، محبت اور احترام پر مبنی تھے۔ اب ہم زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، جس میں ہم میاں بیوی کی طرح نہیں رہیں گے بلکہ شریک والدین اور ایک خاندان کی طرح رہیں گے‘‘۔