مرزاپور:08 جولائی(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع مرزاپور میں پولیس نے کچھواں علاقے سے منی ٹرک سوار تین اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے آٹھ کوئنتل گانجا ضبط کیا ہے۔
عالمی بازار میں برآمد گانجے کی قیمت تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے۔









