نئی دہلی ، 13 جولائی (یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان آج گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
گذشتہ روز پٹرول کی قیمتیں 28 پیسے اضافے کے ساتھ ایک نئے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جبکہ ڈیزل تقریباً تین ماہ بعد سستا ہوا۔ اس سے قبل اتوار کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
دہلی میں پیر کو ہوئے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 101 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 107 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق منگل کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، منگل کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے بڑھ کر 101.19 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 15 اپریل کے بعد 16 پیسے سستا ہوکر 89.72 روپے فی لیٹر ہو پہنچ گیا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.38 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوچکا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں
شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ——101.19 ———89.72
ممبئی——107.20 ——— 97.29
چنئی — 101.92 -——— 94.24
کولکاتا — 101.35 ——— 92.81