ماسکو ، 20 جولائی ؛اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کی جانب داغے گئے دو راکٹوں میں سے ایک کو کامیابی کے ساتھ روک دیا گیا۔
آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کرکے کہا ’’لبنان سے شمالی اسرائیل کی جانب دو راکٹ داغے گئے۔ ایک راکٹ آئرن ڈوم ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعہ روک دیا گیا اور دوسرا راکٹ اسرائیل کے کھلے علاقے میں گرا ہے۔
قبل ازیں ایک پوسٹ میں آئی ڈی ایف نے کہا تھا کہ شمالی اسرائیل میں فضائی حملے کے سائرن بجے ہیں۔