اورنگ آباد ، 24 جولائی؛مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس ( کووڈ -19) کے 327 نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور چار مریضوں کی موت ہوگئی۔ طبی حکام نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔
تمام ضلع صدر دفاتر سے یواین آئی کی جانب سے جمع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق اس خطے کے آٹھ اضلاع میں بیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا ، یہاں 183 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ہو گئی ۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 31 کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ جالنہ میں پانچ کیسز درج کئے گئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ عثمان آباد میں 72 کیسز، لاتور میں 27 کیسز، ناندیڑ میں پانچ کیسز، ہنگولی میں چار کیسز درج کئے گئے ہیں ۔ پربھنی میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔