حال ہی میں علیحدگی اختیار کرنے والے امیر ترین جوڑوں میں سے ایک بل گیٹس اور ملینڈا ایک مرتبہ پھر ایک پیج پر آگئے۔
ان کی ایک پیج پر آنے کی وجہ معاشی نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کی ہے اور وہ ان کے ہونے والے داماد مصری ایکوسٹیرین رائیڈر نائیل نصیر ہیں۔
نائیل نصیر بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس کے منگیتر ہیں اور دونوں نے گزشتہ برس ہی اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔
بل گیٹس اور ملینڈ کی چند روز قبل ہی باضابطہ طور پر طلاق ہوئی ہے اور وہ دونوں اب علیحدہ ہوگئے ہیں۔
تاہم ٹوکیو اولمپکس کے ایکوسٹیرین ایونٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے پر بل گیٹس اور ملینڈا اپنے ہونے والے داماد کے لیے انتہائی خوش دکھائی دیے۔
دونوں کی جانب سے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
ہونے والے سسر اور ساس نے نصیر کی تصاویر بھی شیئر کیں اور انھیں فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی مبارکباد بھی دی۔