ٹوکیو ، 7 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی نوجوان گولف کھلاڑی ادیتی اشوک ہفتہ کو یہاں ٹوکیو اولمپکس کے خواتین کے انفرادی گولف ا سٹروک پلے مقابلے میں تمغہ حاصل کرنے سے چوک گئیں۔
انہوں نے چوتھی پوزیشن پر مقابلہ ختم کیا جو اب تک اولمپک میں کسی بھی ہندوستانی گولفر کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔
ادیتی نے پہلے تین راؤنڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹاپ تھری میں اپنی جگہ برقرار رکھی۔