ہر انسان خوبصورت نظر آنا اور چاق و چوبند رہنا چاہتا ہے اور زندگی میں چستی کے لیے صحت مند، فٹ اور مناسب وزن ہونا نہایت ضروری ہے مگر ہماری روز مرہ کی زندگی میں کچھ غذائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو دن بہ دن وزن میں اضافے کا سبب بن رہی ہوتی ہیں اور یہ بات ہمارے علم میں نہیں ہوتی، ایسے میں اِن کچھ غذاؤں کا استعمال ترک کر دینا اور ان سے متعلق جاننا لازمی ہے۔









