امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) نے میکسیکو کےساحل پر سمندری طوفان سے متنبہ کردیا۔این ایچ سی کے مطابق میکسیکو کے ساحل پر آنے والا طوفان نورا آج سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے، طوفان نورا کے آج رات تک میکسیکو کے جنوب مغربی ساحل تک پہنچنےکا امکان ہے۔
طوفان نورا کے زیر اثر جنوب مغربی میکسیکو میں شدید بارشیں، سیلاب کا خطرہ ہے، طوفان نورا کے اتوار اور پیر تک خلیج کیلی فورنیا پہنچنے کا امکان ہے۔