مشرقی غزہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی بچہ عمر حسن أبو النیل شہید ہو گیا۔مھرکی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ فلسطینی بچے گزشتہ ہفتے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے غزہ کی پٹی میں زخمی ہوا تھا اور ایک ہفتے تک ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔









