لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ٹریفک پولیس نے نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 264لوگوں کا منگل کو ای چالان کیا۔
پولیس ترجمان نے آج شام یہاں بتایا کہ ٹریفک پولیس نے لکھنؤ شہر کے مختلف چوراہوں اور تراہوں پر دو پہیہ گاڑی پر بغیر ہیلمٹ،تین سواری، بغیر نمبر گاڑی اور اوور اسپیڈ وغیرہ کے ضمن میں چیکنگ کی گئی۔
اس دوران مختلف ٹیموں نے دوپہیہ گاڑی پر ہیلمٹ نہ لگانے والے 110،تین سواری بٹھانے پر 08،نوپارکنگ میں 39جبکہ مخالف سمت میں گاڑی چلانے والے 19افراد کا چالان کیا گیا ۔