لکھنؤ: اترپردیش کے کابینی وزیر و ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے ایس پی کی’وجے رتھ’پر طنز کستے ہوئے کہا کہکورونا بحران اور سیلاب کی قہر کے دوران ڈرائنگ روم میں قید رہے اکھلیش یادو انتخابات قریب آتے ہی اب فائیو اسٹار رتھ سے غریب عوام سے ملنے جارہے ہیں مگر عوام بھی ان کو ایک بار پھر پیدل کرنے کے انتظام میں بیٹھی ہے۔
وجئے رتھ کے دوران اکھلیش یادو کو ٹوئٹر کی آن لائن سیاست سے زمینی حقیقت کا اندازہ ہوجائےگا۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ بدقسمتی سے جب کرونا کی وبا ریاست میں شباب پر تھی تب ایس پی سربراہ عوام کے درمیان جانے کے بجائے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر آرام فرار رہے تھے۔