ماسکو، 21 اکتوبر ؛ شام میں جبہت النصرہ دہشت گرد گروپ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات بار فائرنگ کی۔
یہ اطلاع روسی وزارت دفاع کے مرکز برائے شام میں مخالف فریقوں کی مفاہمتی مرکز کے نائب سربراہ ریئر ایڈمرل وادیم کولت نے دی ہے۔
انہوں نے کہا ’’ادلب ڈی ایسکلیشن زون میں جبہت النصرہ دہشت گرد گروپ نے سات بار فائرنگ کی ہے‘‘۔
مسٹر کولت نے بتایا ’’صوبہ ادلب میں دو حملے، حلب میں چار اور لتاکیہ میں ایک حملہ درج کیا گیا ہے۔