سری نگر،25 نومبر (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ جمعرات کی صبح جنوبی کشمییر کے ضلع شوپیاں میںچار مقامات پر چھاپے مارے۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں ڈالے گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور جماعت اسلامی سے وابستہ کارکنوں کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی کارروائیاں جاری تھیں۔
قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے چند روز قبل معروف حقوق بشر کارکن خرم پرویز کی رہائش گاہ واقع سونہ وار سری نگر اور ان کے دفتر واقع امیرا کدل سری نگر پر بھی چھاپے ڈال کر انہیں گرفتار کیا۔