نئی دہلی، 24 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری اس بات پر خوش ہیں کہ کلدیپ یادو کے بیرون ملک ہندوستان کے اہم اسپنر بننے کے ان کے بیان نے روی چندرن اشون کو ’کچھ الگ کرنے کی ترغیب دی 2018 کے دورہ آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اشون زخمی ہو گئے تھے.
اس کے بعد ان کی غیر موجودگی میں رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو نے اسپن بولنگ کی ذمہ داری سنبھالی۔
سڈنی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں کلدیپ نے 99 رن پر پانچ وکٹ لے کر سب کو متاثر کیا۔
حال ہی میں کرکٹ منتھلی کے ساتھ بات چیت کے دوران اشون نے کہا تھا کہ شاستری کے بیان کے بعد وہ “ٹوٹ چکے تھے”۔