ترواننت پورم، 6 جنوری؛ سینئر ٹیلی ویژن صحافی اور موجو اسٹوری کی ایڈیٹر برکھا دت کو صحافت میں ان کی شاندار خدمات کے لیے کیرالہ میڈیا اکیڈمی کے نیشنل میڈیا ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
میڈیا اکیڈمی کے صدر آر ایس بابو نے جمعرات کو یو این آئی کو بتایا ’’محترمہ برکھا دت کو چیلنجنگ وبائی دور میں سڑک کے ذریعہ کیرلا سے جموں و کشمیر کا سفر کر کے کووڈ پر 100 دن کی جرات مندانہ رپورٹنگ کے لیے سال 2020 کے قومی ایوارڈ کے منتخب کیا گیا ہے‘‘۔مسٹر بابو نے کہا ’’ایوارڈ میں ایک لاکھ روپے، ایک یادگاری نشان اور ایک سرٹیفکیٹ شامل ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارئی وجین کی طرف سے محترمہ برکھا دت کو ترواننت پورم میں 13 سے 23 فروری تک منعقد ہونے والی فوٹو نمائش میں یہ ایوارڈ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملیالہ منورما کے سابق ایڈیٹوریل ڈائریکٹر تھامس جیکب کی سربراہی میں ایک کمیٹی نے محترمہ برکھا دت کو اس باوقار ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔
اس سے قبل، محترمہ برکھا دت نے بھی ٹویٹ کرکے کہا ’’ابھی ابھی یہ اطلاع دی گئی کہ مجھے کووڈ کی مدت کے دوران رپورٹنگ کے لیے کیرالہ میڈیا اکیڈمی کی جانب سے نیشنل میڈیا ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔