جموں،7 جنوری؛پولیس نے جموں شہر کے مضافاتی علاقہ پونی چک میں زمین کے ٹکڑے سے ایک مشتبہ ڈورن بر آمد کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونی چک علاقے میں جمعرات کی شام ایک قطعہ اراضی کے مالک نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی زمین میں کوئی ڈرون نما چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور اس ڈرون نما چیز کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرون نما چیز کی ویری فکیشن کی جا رہی ہے۔