ئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی جس کے ساتھ کل ویکسینیشن کی تعداد 166.16 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اورخاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 67 لاکھ 49 ہزار 746 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 161 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار 78 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے تین لاکھ 37 ہزار 704 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 93 لاکھ تین ہزار 731 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 21 لاکھ 13 ہزار 365 ہو گئی ہے۔ یومیہ وائرس کی شرح 17.22 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں دو لاکھ 42 ہزار 676 مریض کو کووڈ سے شفایاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 63 لاکھ ایک ہزار 482 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں اور یہ شرح 93.31 فیصد ہے۔
10,050 لوگ کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 19 لاکھ 60 ہزار 954 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک 71.34 کروڑ لوگوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔