نئی دہلی، 28 جنوری (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 57 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئیں، جس سے ویکسینیشن کا کل کوریج 164.44 کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 لاکھ 35 ہزار 692 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 164 کروڑ 44 لاکھ 73 ہزار 216 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 51 ہزار 209 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 5 ہزار 611 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.18 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 15.18 فیصد تک ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں تین لاکھ 47 ہزار 443 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 771 لوگ کووڈ سے نجات پا چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 93.60 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 لاکھ 82 ہزار 307 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی کووڈ ٹیسٹوں کی کل تعداد بڑھ کر 72 کروڑ 37 لاکھ 48 ہزار 555 ہو گئی ہے۔